counter easy hit

اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، نواز شریف جلد سازشوں سے پردہ اٹھائیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے آئین و قانون کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، قومی اداروں سے مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

Do not want to collapse with institutions, Nawaz Sharif will soon raise the curtains from the conspiracies, Ahsan Iqbal

Do not want to collapse with institutions, Nawaz Sharif will soon raise the curtains from the conspiracies, Ahsan Iqbal

اسلام آباد میں ’’کاگف‘‘ اور قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا حکومت نیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے اور ملک بھرکی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کے حامی نہیں، جلد سازشوں سے پردہ اٹھائیں گے، آج تک آئین توڑنے والوں کا احتساب اور انھیں سزا کیوں نہیں ہوئی؟، نواز شریف ہرگز ہرگز نہیں جھکیں گے اورجمہوریت اور سویلین بالا دستی کیلیے جدوجہد کرتے رہیں گے، شریف خاندان اور (ن) لیگ نے کسی بھی قسم کی کوئی ڈھرے بندی نہیں۔ عوامی اجتماع سے خطاب میں انھوں نے کہا نوازشریف کی قیادت میں جمہوریت کے تحفظ کا سفر جاری رہیگا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پردو ٹوک جواب دیا جارہا ہے، سی پیک علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کریگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website