علی عسکری امریکا میں پیدا ہوئے اور ان کی وجہ شہرت معروف اداکارہ ماہرہ خان سے شادی بنی۔ علی رضا عسکری 8 اگست 1987ء کو امریکا کے شہر نیویارک میں پیدا ہوئے لیکن ان کا بچپن مختلف شہروں میں گزرا جن میں سینیٹ لیوس، میسوری، پیراڈائز ویلی اور فیونکس قابل ذکر ہیں۔ بعد ازاں علی عسکری اپنی والدہ اور بہ کے ہمراہ میامی منتقل ہو گئے جبکہ ان کے والد فیونکس میں ہی رہے۔ علی عسکری کی 2006ء میں اپنی سابقہ اہلیہ ماہرہ خان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں نے جلد ہی شادی کا فیصلہ کر لیا اور 13 جولائی 2007ء کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ کہتے ہیں کہ ماہرہ خان کےوالد اس شادی کے سخت خلاف تھے۔2009ء میں علی عسکری کی فلمایڈکٹس دی ہالی ووڈ بلیک فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی جسے بہت سراہا گیا۔ فلم ایڈکٹس کی کامیابی کے بعد علی عسکری نے دی لاس اینجلس فلم سکول میں جانے کا فیصلہ کیا اورآرٹس اینڈ سائنس میں ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ ماہرہ اور علی عسکری کی شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور 2015ء میں دونوں نے طلاق لے لی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذلان ہے۔ طلاق کے بعد علی عسکری نے فلم بنانے کا شوق نہیں چھوڑا اور اپنی دوسری فیچر فلم فالنگ پر کام شروع کر دیا، اس فلم کو بھی بہت پذیرائی ملی۔ علی عسکری اب بھی اپنے شوق سے وابستہ ہیں اور اسی میں آگے بڑھنے کی جستجو میں ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کے سابق شوہر علی عسکری نے دوسری شادی کرلی۔مقامی جریدے کے مطابق پاکستان کی خوبرو اور بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان علی عسکری کے ساتھ 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں ،دونوں کا ایک بیٹا اذلان ہے۔تاہم بعض نجی وجوہات کی بناء پر ماہرہ اور علی کے درمیان شادی کے تھوڑے ہی عرصے بعد علیحدگی ہوگئی، علی عسکری نے زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے دوبارہ شادی کرلی ہے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر’ اور بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’رئیس’جیسے بڑے پروجیکٹ کا حصہ رہ چکی ہیں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 187
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276