برصغیر میں اداکارائوں اور کھلاڑیوں کے معاشقے اور شادیاں چند ایک واقعات تک محدو د نہیں۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے ایسا ہوتا آیا ہے۔انوشکا اور ویرات کوہلی کی شاد ی اور خیرابھی حال ہی کا واقعہ ہے لیکن ماضی میں بھی نہ صرف کئی لو سٹوریز کا چرچا رہا ہے بلکہ شادیاں بھی پروان چڑھی ہیں۔محمد اظہر الدین ، ظہیر خان ، یووراج سنگھ، مہندر سنگھ دھونی، محسن حسن خان ، سمیت کئی کھلاڑیوںنے فلمی اداکارائوں کے ساتھ معاشقے لڑائی۔ دنیا کے تیز ترین بائولر شعیب خبر کے بارے میں پہلے پہل جو نام سنا جاتا رہا وہ تو ممتا کلکرنی کا تھا۔ جنھیں یہ کہتے دیکھا سنا گیا وہ کہ شعیب اختر کی آنکھوں پر مرتی ہیں۔ لیکن اب جس اداکارہ کا نام لیا جا رہا ہے ان پر شعیب اختر مرتے تھے۔شعیب اختر کرکٹر کیرئیر شروع کرنے سے پہلے ہی ان کے فین تھے ۔ اور کرکٹر بن کر بھی ان سے ملنے اور حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ اس اداکارہ کانام تھا سونالی باندرے ۔ سونالی اپنی دلکشی اور معصومانہ حسن کی بدولت خاص شہرت رکھتی تھیں۔ انھوںنے کئی بھارتی فلموں میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرے ۔اور ان کی خوبصورت ادائیں شعیب اختر کو بھی بھا گئیں ۔ اپنے کرکٹ کیرئیر کے عروج پر شعیب اختر نے سونالی سے ایک ملاقات کا موقع بھی ڈھونڈ لیا۔لیکن اس کے بعد سونالی نے دوبارہ ان سے ملنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جبکہ یہ کہنے میں کوئی ہرج نہیں کہ شعیب اختر نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر سونالی نے میرا پروپوزل قبول نہ کیا تو میں اسے اغوا کر لوں گا۔تاہم یہ خواب خواب ہی رہے ۔اور شعیب اختر اس آگ میں اکیلے میں جلتے رہے۔ برصغیر میں اداکارائوں اور کھلاڑیوں کے معاشقے اور شادیاں چند ایک واقعات تک محدو د نہیں۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے ایسا ہوتا آیا ہے