counter easy hit

‘دوبارہ پھر سے’: مشکل رشتوں کی سادہ کہانی

'Dobara phir se' simple story of difficult relations

‘Dobara phir se’ simple story of difficult relations

پاکستانی ہدایت کارہ مہرین جبار طویل عرصے بعد سلور اسکرین پر اپنی فلم ‘دوبارہ پھر سے’ کے ساتھ واپسی اختیار کررہی ہیں، جس کی کہانی دوستوں اور زندگی میں بدلتے وقتوں پر مبنی ہے۔

فلم ‘دوبارہ پھر سے’ میں پاکستان کے نامور اداکار عدیل حسین، صنم سعید، حریم فاروق، طوبیٰ صدیقی اور علی کاظمی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، جس کی شوٹنگ نیویارک میں کی گئی ہے۔

فلم کی پروموشن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران مہرین جبار کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘اس قسم کی فلم پاکستان میں پہلی مرتبہ بنائی گئی ہے، اس میں کئی کردار ہیں اور وہ سب ہی فلم کی کہانی کے لیے کافی ضروری ہیں۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ فلم مشکل رشتوں کی آسان کہانی پر مبنی ہے’۔

اس حوالے سے پروڈیوسر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ نیویارک میں کرنے کے دو فائدے تھے، پہلا یہ کہ بیک گراؤنڈ کے لیے نہایت خوبصورت جگہوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا اور دوسرا یہ کہ اس سے محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری آگے بڑھ رہی ہے۔

تقریب کے دوران فلم کا ٹریلر بھی پیش کیا گیا، جسے شائقین کی بھرپور داد موصول ہوئی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website