کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی معاملات میں مداخلت ایف آئی اے کا کام نہیں اور ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری جیسی کارروائیاں سندھ پر حملہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں داؤد پوتہ روڈ پر 58 كروڑ 13 لاكھ 40 ہزار روپے كی لاگت سے تعمیر كردہ نصرت بھٹو انڈر پاس كا افتتاح کیا جب کہ اس موقع پر كمانڈر كراچی، نیوی وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماضی میں بننے والے پروجیكٹ تاخیر كے باعث عوام كے لئے مصیبت كا باعث بن جاتے تھے اور ان كی لاگت میں بھی كئی گنا اضافہ ہوجاتا تھا تاہم اب بننے والے پروجیكٹ كومكمل فنڈنگ كی جارہی ہے اور اسے مقررہ مدت میں پورا كیا جارہا ہے۔