counter easy hit

’’ ڈاکٹر صاحب! یہ ملائیشیا ہے انڈیا نہیں۔۔۔‘‘ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملائیشین حکومت کی جانب سے زور دار جھٹکا دے دیا گیا

'' Doctor! This is Malaysia, not India… ”

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت کے معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر ملائشیا میں بھی تقاریر اور بیانات جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوالالمپور کے وزیر داخلہ محی الدین یٰسین نے بتایاکہ بھارت کے معروف مبلغ ذاکر نائیک کی جانب سے مبینہ طور پر دیے گئے حساس بیانات پراٴْن سے تفتیش کی گئی ہے ، ملائیشیا میں نسلی و مذہبی بیانات دینا ایک حساس معاملہ ہے، پولیس نے نسل پرستانہ بیانات کا جائزہ لینے کے بعد اٴْن پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر داخلہ محی الدین یٰسین نے بتایا کہ پولیس ذاکر نائیک اور متعدد دیگر افراد سے نسل پرستانہ بیان دینے اور ایسی جعلی خبریں پھیلانے کے حوالے سے تفتیش کرے گی جس سے عوامی جذبات متاثر ہوئے۔اٴْنہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ یعنی 60 فیصد ’مالے‘ قوم سے تعلق رکھنے والے مسلمان ہیں جبکہ بقیہ ا?بادی چینیوں، بھارتیوں پر مشتمل ہے جن کی اکثریت ہندو ہے۔اِن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں غیر مسلم شہریوں سمیت ہر ایک کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جو کوئی بھی عوامی ہم ا?ہنگی کے لیے خطرہ بنے گا قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کر یں گے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ ملائیشیا میں ہندوو?ں کو بھارت کی مسلمان اقلیت کےمقابلے 100 گنا زیادہ حقوق حاصل ہیں،53 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ 3 سالوں سے ملائیشیا میں رہائش پذیر ہیں، ملائشیا کی یہ 7ویں ملکی ریاست ہے جہاں ذاکر نائیک پربندی عائد کی گئی ہے، حال ہی میں انہیں ملائیشیا کی نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو مالے نسل ( جو زیادہ تر مسلمانوں پر مشتمل ہے ) کی اکثریت کے خلاف مبینہ طور پر ا’کسانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ملائیشیا کا سرکاری میڈیا ‘ کے مطابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے رواں ہفتے کہا تھا کہ ذاکر نائیک کو بھارت واپس نہیں بھیجا جائے گا کیوں کہ ان کے تحفظ کو خطرہ ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر کوئی دوسرا ملک ذاکر نائیک کو رکھنا چاہے تو اسے خوش آمدید کہا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website