counter easy hit

پورے پاکستان میں طبی عملہ مسائل کا سامنا کر رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وفاقی حکومت کو کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کا مکمل ساتھ دینا چاہئیے پورے پاکستان میں طبی عملہ مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ چئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انھوں نے پورے پاکستان کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس منعقد کیا۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے ڈاکٹرز نے اجلاس میں اپنے مسائل سے آگاہ کیاہے۔ پورے پاکستان کے طبی عملے کے مسائل پر تفصیلی بات چیت میں ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ وہ ملک میں مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے پرامن احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز پر تشدد کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز صرف اپنے حقوق کا مطالبہ کررہے تھے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں دیگر پاکستان کے ڈاکٹرز کی طرز کی طبی سہولیات دی جائیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کے ڈاکٹرز کو سندھ کی طرز کا رسک الاؤنس دیا جائے۔ ہماری زندگیوں کو بچانے کے لئے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے طبی عملے کو سہولیات مہیا کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کا مکمل ساتھ دینا چاہئیے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website