اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس کے “پیرس فلم فیسٹول” میں پاکستان کے کوہ قرارقرم کے پہاڑی سلسلے پر فلمائی گئی فلموں کی سکریننگ کی گئی ۔ فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق فلمی میلے دودستاویزی فلموں کی نمائش کی گئی ۔ جو کہ فرانس اورپولینڈ کے کوہ پیمائوں اور پیراگلائیڈرزکی کوہ قراقرم کے بلند وبالا پہاڑی سلسلے پر کوہ پیمائی اور پیراگلائیڈنگ کی مہمات پر مبنی ہیں۔ ان میں 30 منٹ دورانیے پر مشتمل قراقرم میں کھو گئے اور 83 منٹ دورانیے پر مبنی دستاویزی فلم آخری پہاڑ شامل ہیں۔ دونوں فلمیں پیرس کے معروف گرینڈ ریکس سینما میں سکریننگ کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے پہاڑی سلسلوں پر فلمائی گئی متعدد ہالی ووڈ فلمیں “ورٹیکل لمٹ” وغیرہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔
2 دستاویزی فلمیں – کارا کرم (30 منٹ) اور آخری پہاڑ (83 منٹ) میں کھوئے گئے – فرانس اور پولینڈ سے پاکستان کے پہاڑی علاقوں تک پہاڑیوں اور پیرا گلائڈروں کی مہمات پر مبنی جو پیرس فلمی میلے میں گرینڈ میں منعقدہ ریکس سنیما۔
2 documentaries — Lost in Karakoram (30-minute) & The Last Mountain (83-minute) — based on the expeditions of mountaineers & paragliders from France & Poland to the mountainous areas of Pakistan screened at a Paris film festival held at Grand Rex cinema.