لاہور : الیکشن ٹربیونل نے اہم دستاویزات کی کاپی تاخیر سے فراہم کی، ایاز صادق کہتے ہیں این اے ایک سو بائیس کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔
سردار ایاز صادق کے وکلا نے گزشتہ روز این اے 122 کے فیصلے کی مصدقہ کاپی حاصل کر لی تھی جس کے بعد اپیل تیار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا۔
فیصلے میں کچھ اہم دستاویزات موجود نہیں تھیں، اس حوالے سے ایاز صادق کے وکلا نے ٹربیونل کو درخواست دی، ایاز صادق کے وکلا کا کہنا تھا کہ ٹربیونل نے اہم دستاویزات تاخیر سے دیں جس سے اپیل کی تیاری میں مزید وقت لگے گا۔
تاخیر کی وجہ سے آج اپیل سپریم کورٹ میں دائر نہیں ہو سکتی، اپیل مکمل تیار کر لینے کے بعد ایاز صادق کی منظوری سے کل سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔