وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ مخالفین کی تقریروں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا،مخالفین کی غلط بیانی سے مجھے افسوس ہوتا ہے۔
اسلام آباد کے نزدیک چونترہ میں تقریب سے خطاب میں وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی آج کرپشن کیخلاف مہم چلا رہی ہے، منافق نہیں ،مشرف چاہتا تھا اسمبلی میں نہ آؤں۔وفاقی داخلہ نے کہا کہ سیاسی زندگی میں ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں،کوئی نہیں کہتا کہ میں پارٹی تبدیل کرنے والا یا کرپٹ ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت گیا جب ہر داڑھی والے اور باحجاب خاتون کو دہشت گرد سمجھا جائے۔وزیر داخلہ چودھری نثار نے مزید کہا کہ دنیا کو اب اسلام فوبیا سے باہر نکلنا ہوگا،مغرب کو اسلام مخالف پالیسی سے باہر نکلنا ہوگا۔