counter easy hit

پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کو ضروری نہیں سمجھتا، قطری شہزادے کا جواب

 اسلام آباد: پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم کا جوابی خط موصول ہوا ہےجس میں انہوں نے عدالت میں پیش کئے گئے خط اوران پراپنے دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کو ضروری نہیں سمجھتے۔

Does not necessary to appear front of the panama JIT, Qatari prince replied

Does not necessary to appear front of the panama JIT, Qatari prince replied

پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے 19 مئی کو قطری شہزادے کوخط لکھ کر25 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ قطری شہزادے کوخط پاکستانی سفیرنے قطر میں پہنچایا تاہم شہزادہ حماد بن جاسم کے قطرمیں موجود نہ ہونے کے باعث خط بروقت نہ مل سکا۔ قطری شہزادے نے حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کو27 مئی کو اپنا جوابی خط بھجوادیا۔ اپنے خط کا جواب بروقت نہ ملنے پرجے آئی ٹی نے یکم جون کو قطری شہزادے کوپیشی کے لئے دوسرا خط لکھا۔

شیخ حماد بن جاسم نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے دونوں خطوط اوران پر دستخط میرے ہیں۔ خط اور دستخط کی تصدیق کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کو ضروری نہیں سمجھتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے خط کاہی جواب دے دیا ہے،جس کے بعد اب دوسرے خط کی ضرورت نہیں رہی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website