چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ہوتے ہوئے نواز شریف کے پاس متحدہ عرب امارات کا ورک ویزہ ہونا شرمناک ہے۔
Does the Prime Minister have a UAE work visa is shameful? Imran Khan
عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ہوتے ہوئےیو اے ای کا ورک ویزہ رکھنے پر قوم کو شرمندہ کیا گیا، نواز شریف دبئی میں آف شور کمپنی کے چیئرمین تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کیپیٹل ایف زیڈ ای سے 2014ء تک ماہانہ تنخواہ بھی لیتے رہے، نواز شریف کو نا اہل کرنے کےلیے اتنا ہی کافی ہے۔