نیو یارک……سائنسدانوں نے نئی تحقیق سے پتا چلایا ہے کہ پالتو کتے نہ صرف اپنے مالک کے رشتہ داروں کے جذبات کو بلکہ دیگر انسانوں کے جذبات کوبھی حقیقی طور پر پہنچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ماضی میں انسان کو پہنچانے کی یہ صلاحیت صرف انسانوں میں ہی دیکھا گیا ہے، لیکن اب برطانیہ اور برازیل کے سائنسدانوں نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ کتے بھی انسان کے جذبات کو حقیقی طور پر سمجھ سکتا ہے ۔ایک تجربے کے دوران 17 پالتو کتوں کو مختلف تصاویر دکھائی گئیں اور آوازیں بھی سنائی گئیں۔ جن میں کتے اپنے مالک کے ساتھ خوشگوار یا غصے کے موڈ میں تھے، جس سے انہیں ان جذبات کو سمجھنے کی تربیت فراہم کی گئی تاکہ کتے آئندہ اپنے مالک یا اس کے قریبی رشتہ دار کو اس کے چہرے کے جذبات سے پہچاننے کے بعد اپنا ردعمل دے سکے۔