کراچی ( ویب ڈیسک ) ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور ڈالر ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاتاہم آج پھر ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 152 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے بھی سرمایہ کاروں کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں آ رہی ہے ۔دوسری جانب سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا 4.8 فیصد رہاہے تاہم گزشتہ مالی سال جاری کھاتوں کا حجم 15 ارب 86 کروڑ ڈالر رہا تھا ، جولائی سےاپریل کےدوران جاری کھاتے 11 ارب 58 کروڑڈالررہے ، جولائی سے اپریل کےدوران جاری کھاتوں میں 27 فیصدکمی،جاری کھاتوں کاخسارہ مارچ کے مقابلے 42 فیصدزائدرہا، اپریل میں جاری کھاتوں کاخسارہ ایک ارب 24 کروڑڈالررہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 36 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 151 روپے ہو گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں اب ڈالر 151 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ چار کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 60 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈالر دن بدن ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے انڈسٹری ذرائع کے مطابق خبر بریک کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث یکم جون سے پٹرول مزید مہنگا ہوگا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق روپے کی قدر کم ہونے سے تیل کی درآمد مہنگی ہورہی ہے اور رواں مہینے روپے کی قدر میں کمی کا اثر اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر دیکھا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 2 ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قیمت میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ 26 مئی تک درآمدی تیل قیمت کی روشنی میں ہوگا۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 57
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276