کراچی: دورانِ کاروبار انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید کم اور روپیہ کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 31 پیسے کمی کے بعد 123 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ڈالر اپنی بلند ترین سطح 128 روپے 50 پیسے سے 5 روپے 31 پیسے نیچے آ چکا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی سے بیرونی قرضوں کا حجم 450 ارب روپے سے کم ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 121 روپے 50 پیسے پر فروخت ہونے لگا۔