ڈولفن سکواڈ کی کارروائی
لاہور: (اصغر علی مبارک) ڈولفن سکواڈ نے 02 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔ مشکوک افراد کے قبضہ سے پسٹل، گولیاں، موٹر سائیکل، موبائیل فونز و نقدی برآمد۔ ملزمان مبین، اور مدثر کو مزید تفتیش و کارروائی کے لئے تھانہ شادباغ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ دورانِ پٹرولنگ تمام شفٹ و سیکٹر انچارجز باہمی طور پر رابطے میں رہیں۔ ایس پی مجاہد و ڈولفن: ندیم کھوکھر رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں تمام ڈولفن ٹیمز اور سیکٹر انچارجز لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور اللہ تعالٰی کی خوشنودی کے لئے بھرپور توانائیاں صرف کریں۔ ایس پی مجاہد و ڈولفن۔ ندیم کھوکھر