لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )تحصیل کھاریاں کے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ طلباء اور والدین کی سہولت کیلئے ڈومیسائل کاؤنٹر آپ کے ادارے میں قائم کرکے طلباء کو ڈومیسائل حوالے کئے جانے کا انتظام کردیا گیا ہے۔اب آپ کے ادارے کے ایسے طلباء کی تعداد 50سے زائد ہے جو ڈومیسائل کے حصول کے خواہشمند ہیں تو ان کو دفتر اسسٹنٹ کمشنر کے ڈومیسائل کا ؤنٹرپرخود آکر اپنی اپنی علیحدہ درخواست برائے اجراء ڈومیسائل پیش کرنے کی ضرورت نہ ہے۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنے کورنگ لیٹرپر طلباء کے ناموں کی فہرست اور ان کی دستخط شدہ درخواست ہائے پُرکرکے ہمراہ مطلوبہ نقول و دستاویزات از قسم شناختی کارڈ خود یا والد ، فارم ب ، تعلیمی سرٹیفیکیٹ ،2عدد فوٹو اور چالان ادا شدہ فیس ڈومیسائل مبلغ 200/-روپے دفتر ہذا میں ارسال کریں جس پر ان کے ادارہ میں موبائل ڈومسائل کاؤنٹر قائم کرکے متعلقہ طلباء کے حوالے کرد یئے جائیں گے۔یہ سہولت سرکاری اور پرائیوٹ تمام تعلیمی اداروں کو فراہم کی جائے گی