counter easy hit

ہمارے اوزاروں کی کٹ میں ایسے ایسے ہتھیار موجود ہیں جو ۔۔۔۔ امریکہ نے بات بات پر دھمکیاں دینے والے شمالی کوریا کو جوابی دھمکی دے دی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) اگر شمالی کوریا کی جانب سے طویل رینج میزائل یا ایٹم بم کا تجربہ کیا گیا تو امریکہ کو بہت مایوسی کا سامنا ہو گا اوراس کے برعکس وہ ایک اعلیٰ سطح کی فوجی اور معاشی طاقت کے طور پر مناسب کارروائی لے کر نمودار ہو گا۔ وائٹ ہائوس کے نیشنل سکیورٹی

حریم شاہ تو بڑی رنگین مزاج اور پہنچی ہوئی چیز نکلی ، مرد سیاستدانوں کے بعد کس خاتون کو سربازار رسوا کرنے کی دھمکی دے دی ؟ تازہ ترین خبر

ایڈوائزر رابرٹ اوبرین نے اتوار کے روز اس ردعمل کا اظہار کیا۔ اے بی سی ٹیلی ویڑن کیساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ ایسے کسی تجربے کا جواب دینے کیلئے امریکہ کی ”اوزاروں کی کٹ“ میں بہت سے اوزار موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم اپنا فیصلہ محفوظ رکھیں گے اور ایسی صورت حال میں ایسا ہی جواب دیا جائے گا جیسا کہ ہم دیتے رہے ہیں اگر کم یانگ ان ایسا اقدام کرتے ہیں تو ہمیں غیر معمولی مایوسی ہو گی اور ہم اس مایوسی کا مناسب اظہار بھی کرینگے۔“ یاد رہے شمالی کوریا نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر اختلافات ختم کرنے کے لئے نئے طریق کار کی پیشکش کرے۔ شمالی کوریا کے لیڈر نے اسی ماہ دھمکی دی تھی کہ اگر امریکہ ان کی توقعات پورا کرنے میں ناکام رہا تو اسے ایک ناپسندیدہ ”کرسمس کا تحفہ“ بھی مل سکتا ہے۔ تاہم کرسمس کا موقع گزر کیااور شمالی کوریا کی طرف سے کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں ملی۔ امریکی فوجی کمانڈروں کا کہنا ہے کہ ایٹم بم کے تجربات شروع کر سکتا ہے جو اس نے 2017ءسے معطل کر رکھے ہیں۔

donald trum, threaten, North Korea's, Kim Un, about, arms, used, by, American, Army

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website