واشنگٹن۔۔۔۔۔امریکا میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج تیز ہو گیا ۔ نیویارک اور ایریزونا میں سیکڑوں افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ریلی نکالی۔ یوٹا میں ٹرمپ مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
امریکی صدارتی دوڑ کے ریپلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات ،عوام کو ان ہی کے خلاف روز بہ روز بھڑکا رہے ہیں۔اس بار عوام ایری زونا کے علاقے فاونٹین ہل میںان کے خلاف نکل کھڑے ہوئے،ٹرمپ مخالف مظاہرین نے دھرنا دیا اور سڑک بلاک کردی۔ پولیس نے 3مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ٹرمپ کے خلاف سیکڑوں افراد نے نیویارک میں احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے مین ہٹن میں سینٹرل پارک سے ٹرمپ ٹاور تک مارچ کیا۔ ڈرم بجائے، نعرے لگائے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔اس سے قبل ریاست یوٹاہ کے سالٹ لیک سٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے موقع پر مظاہرین نے احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔