counter easy hit

ڈونلڈ ٹرمپ کا تائیوان کے صدر سے رابطے کا دفاع

Donald Trump defense to communications with the President of Taiwan's

Donald Trump defense to communications with the President of Taiwan’s

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تائیوان کے صدر سے ٹیلیفون پر رابطے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تائیوان کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فروخت کر سکتا ہے تو میں تائیوان کے صدر کی کال کیوں نہیں سن سکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر تائیوان کے صدر سے ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کی تو انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے امریکا اور چین کے سفارتی تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔ خود پر تنقید کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنے دفاع کے لئے میدان میں آ گئے اور کہا کہ جب ہم تائیوان کو اربوں ڈالر کا اسلحہ بیچ سکتے ہیں تو ان کے صدر سے بات کیوں نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی چین کے خلاف سخت پالیسی بیانات دے چکے ہیں اور تائیوان کے صدر سے رابطے کو بھی چین کے خلاف ان کی سخت پالیسی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website