لاہور: ٹرمپ اور ری پبلیکن سینیٹرز میں ٹیکس ریفامرز پراختلاف برقرار، سینیٹرز سے ملاقات کے لیے آنے والے صدر ٹرمپ پر روسی پرچم اچھال دیے گئے۔
ٹیکس ریفارمز پالیسی پر صدر ٹرمپ اور سینیٹرز میں اختلافات، واشنگٹن کے کیپٹل ہل میں ہونے والی ملاقات میں سینٹرز کو قائل کرنے میں ناکام ہو گئے۔ صدر ٹرمپ سینٹرز سے ملاقات کے لیے کیپٹل ہل پہنچے تو ایک شخص نے باغی کہہ کر ان کی طرف روسی پرچم اچھال دیے جس کےبعد چیخنے چلانے پر احتجاج کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ٹیکس ریفامز پر ڈیموکریٹ سینیٹرز نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات سے مڈل کلاس کو فائدہ مند ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے، ان سے صرف امیر مستفید ہوں گے۔