counter easy hit

ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے عالمی وبا میں مبتلا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد ان کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ٹرمپ جونیئر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں وہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے یہ دوسرے بیٹے ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ اس سے قبل ان کا 14 سالہ بیٹا بھی عالمی وبا کا میں مبتلا ہوا تھا۔ اکتوبر کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں پہلا جلسہ کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور خود کو توانا محسوس کر رہا ہوں

DONALD TRUMP JUNIOR, EFFECTED, WITH, COVID-19

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website