ریپلکن پارٹی کے صدراتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکا داخلے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے مطالبہ امریکی اقدار کے منافی ہے۔
واشنگٹن: (یس اُردو) ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ پابندی اس وقت تک رہے جب تک کانگریس اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کر لے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا دنیا بھر میں مسلمان امریکیوں سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں وضاحت نہیں کہ یہ پابندی سیاحوں اور امیگریشن کے خواہشمندوں دونوں پر لگنی چاہئے۔ دوسری جانب صدر اوباما کے خارجہ پالیسی کے معاون بین روڈز نے ٹرمپ کے بیان پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا امریکی آئین کے بل آف رائٹس میں مذہب کی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے۔