صدر کیبل آپریٹر ایسوسیشن خیبر پختونخواہ کی چیف جسٹس سے اپیل
پشاور(چیف اکرام الدین)صدر کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ان کا معاشی قتل عام قتل عام بند کرایا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے ایسوسی ایشن کے صدر محمد نادر خان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا پیمرا قانون کے مطابق ہم سی ڈی چینل پر ایڈورٹائرنگ کر سکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے میڈیا لاجکس اور پی بی اے کی ملت بھگت سے ہمارے اشتہارات روک کر مسلسل نقصان پہچایا جا رہا ہے کیبل کے زریعے ہم عوام تک سب سے سستی تفریح پہنچاتے ہیں میڈیا لاجکس اور پی بی اے مل کر عوام کی اس تفریح کو مہنگا کرنا چاہتے ہیں نجی کمپنی کو پیمرا یا حکومت پاکستان کا کوئی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے اب میڈیا لاجکس اور پی بی اے کے 6 ممبران مل کر 26 چینل کا ایک با کس لا رہے ہیں یہ دونوں مل کر پاکستان میں ڈسٹری بیوشن کمپنی بنا کر میڈیا پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ تمام پپل میٹر اتار لیں گے ہم کہتے ہیں کہ سارے میٹراتار کر اپنے گھر لے جاو ہمیں تمہارے پپل میٹروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہ دونوں غیر قانونی کمپنیاں 26 چینل کا بکس لا کر آپریٹروں سے 100 روپے فی صارف وصول کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم پہلے ہی کیبل صارفین سے 100 یا 200 روپے لے رہے ہیں وہ ایک نیا جگا ٹیکس ہمارے زریعے عوام سے لینا چاہتے ہیں اس سلسلے میں ہم نے پی بی اے سے مذاکرت میں کہا کہ ہم اینا لاگ پران کے لئے پیسوں کہ کو لیکشن نہیں کر سکتے مگر انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی آپ کیبل آپریٹرز کی بنائیں اور ایک میں ممبر پی بی اے کی کمیٹی بناتا ہوں جو مل کر فیصلہ کریں گی ہم نے ان کی کیبل آپریٹرز کی لسٹ دے دی مگر انہوں نے آج تک ہمیں کوئی جواب نہیں دیا ہے ہم تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ کیبل آپریٹروں کی روٹی روزی کو خراب مت کریں ہم بطور کیبل آپریٹر آج میڈیا کے روبروان عناصر کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ اپنے مذموم عزائم سے باز آجائیں ہم میڈیا لاجکس اور پی بی اے کو غریب سے 12 ارب روپے غنڈہ ٹیکس نہیں اکھٹا کرنے دیں گے اور نہ ہی 12 ارب کا ڈاکہ غریب عوام کی جیبوں پر پڑنے دیں گے ہم چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پورے ملک کیلئے رحمت بنے ہوئے ہیں ہم مظلوم غریب کیبل آپریٹروں کی فریاد بھی سنیں سسکتی ہوئی کیبل انڈسٹری پر رحم کیا جائے ہم اپیل کرتے ہیں کہ غریب کیبل آپریٹروں کا میڈیا لاجکس اور پی بی اے سے معاشی قتل بند کروایا جائے اور کیبل آپریٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔