میلبورن میں پاکستانی کرکٹرز اظہر علی اور یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈوپ ٹیسٹ معمول کی پریکٹس ہیں۔
dope test of Yasir Shah and Azhar Ali
پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے ، میلبورن میں جاری ٹیسٹ کے دوران پاکستانی کرکٹرز یاسر شاہ اور اظہر علی کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا ہے۔
کھیل کے تیسرے روز ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ دو ہفتوں میں آئے گی۔
یہاں یہ بات دلچسپ ہے کہ اسپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ ریگولر پریکٹس ہوگئی ہے ،یاسر شاہ کا انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی ڈوپ ٹیسٹ ہوا تھا ۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین کا کہنا ہے کہ ڈوپ ٹیسٹ معمول کا حصہ ہیں جو کہ آئی سی سی کے قاعدے اور قانون کے مطابق لئے گئے ہیں۔