counter easy hit

دوستی ہو تو ایسی: چین نے پاکستان میں نظام کو بہتر بنانے کیلئے شاندار کام کر ڈالا۔۔۔ خبر کی تفصیلات آپکا دل خوش کر دیں گی

کراچی (ویب ڈیسک) چائنا نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کر دیا، حکومت چین کی جانب سے سندھ پولیس کے لیے 50 واکی ٹاکی سیٹس،3 عدد موبائلز،15 پرنٹرز، 2 کمپیوٹرز،1 فوٹو کاپی مشین اور ایک عدد مانیٹرنگ آلے کا سیٹ بطور عطیہ دیا گیا اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفسکراچی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں تین رُکنی چینی وفد نے نائب قونصلیٹ جنرل کی سربراہی میں شرکت کی اور سامان ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ناصرآفتاب کے حوالے کیا،اس موقع پر ناصر آفتاب نے کہاکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ اورامن کے استحکام جیسے اقدامات میں سندھ پولیس انتہائی پرعزم اورہمہ وقت تیار و مستعد ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت چین کا سندھ پولیس کے ساتھ جاری تعاون اور جملہ امورکو تقویت دینے جیسے اقدامات لائق ستائش و تحسین ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ مجھے قوی اُمید ہے کہ حکومت چین سندھ پولیس کیساتھ تعاون کے سلسلے کو ناصرف پائیداربنائیگی بلکہ لاجسٹکس سپورٹ و دیگر ضروری امور جیسے اقدامات کو بھی مزید بہتر اورمثالی بنائیگی۔ پاکستان اور چین کے دوستی کے چرچے پوری دنیا میں مشہور ہے ، جس کا ایک ثبوت حال ہی میں اس وقت دیکھنے کو ملا جب کراچی میں چینی قنصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے 2 پاکستانی پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کی مالی مدد کرنے کے لئے چینی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کرنا شروع کر دیئے تھے۔ واضح رہے کہ تین دہشتگردوں نے 23 نومبر 2018 کو کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بنائی تھی سکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے خودکشی جیکٹس اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

DOSTI, HO, TAU, AISI, CHINE, DOES, GREAT, WORK, FOR, PAKISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website