اسلام آباد: چند سال قبل سادہ لوح عوام کو رقم دگنی کرنے کا لالچ دے کر فراڈ کرنیوالا ڈبل شاہ پکڑا گیا تھا اور وہ اس وقت جیل میں ہے جبکہ سپریم کورٹ نے فراڈ کیس کے اس ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور فاضل جج جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق چند سال قبل سادہ لوح عوام کو رقم دگنی کرنے کا لالچ دے کر فراڈ کرنیوالا ڈبل شاہ پکڑا گیا تھا اور وہ اس وقت جیل میں ہے جبکہ سپریم کورٹ نے فراڈ کیس کے اس ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور فاضل جج جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
نجی ویب سائٹ پاکستان 24 کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے ضمانت پر رہائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا موکل چار سال سے جیل میں ہے ۔سماعت کے موقع پر قومی احتساب بیورو نیب کے پراسیکیوٹر نیئر رضوی نے کہا کہ ڈبل شاہ کیخلاف 2016 میں ریفرنس دائر کیا گیا، ڈبل شاہ کے متاثرین کی تعداد 3540 ہے، ڈبل شاہ کی ضمانت کی تین درخواستیں پہلے بھی مسترد ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبل شاہ کے دو ساتھی تاحال مفرور ہیں جبکہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ ڈبل شاہ نے عوام کو ساڑھے 12 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا ۔فریقین کا موقف سننے کے بعد جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عوام کے لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا۔