پاکستان میں پہلی بار ڈاؤ یونیورسٹی نے سانپ کے کاٹنے کی ویکسین تیار کر لی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ویکسین کو سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ افراد پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
کراچی: (یس اُردو) پاکستان میں پہلی بار ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پاکستان میں پائے جانے والے مختلف سانپوں کے زہر سے ویکسین تیار کی ہے۔ یہ ویکسین سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کو لگائی جائے گی۔ اس سے قبل پاکستان میں سانپ کے کاٹنے کی جو ویکسین باہر سے منگوائی جاتی تھی وہ غیرمؤثر تھی۔ ڈاؤ یونیورسٹی میں تیار کردہ سانپ کے کاٹنے کی ویکسین پاؤڈر فارم میں ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اسے انسانوں پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔