دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایاجارہا ہے، ڈاؤن سنڈروم ایک پیدائشی جینیاتی نقص ہے ، جس کے شکار بچوں کے خلیات میں 46کے بجائے 47کروموسوم ہوتے ہیں اور یہ زائد کروموسوم بچے کی ذہنی نشوونما میں تاخیر اور جسمانی معذوری کا سبب بنتا ہے۔
ڈاؤن سنڈروم کی علامات مختلف بچوں میں مختلف ہوتی ہیںلیکن ان میں غیر معمولی جسمانی نشوونما ایک واضح علامت ہے، ڈاؤن سنڈروم کے شکار بچے والدین کی خصوصی توجہ چاہتے ہیں، ماہرین کہتے ہیں کہ ہر آٹھ سو میں سے ایک بچہ ڈاؤن سنڈروم ہوسکتا ہے ،ان بچوں کو پڑھنے،لکھنے،چلنے،سوچنے اور سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ڈاؤن سنڈروم بچے مختلف صلاحیتوں میں عام بچوں سے کم ضرور ہوتے ہیں لیکن ذراسی محنت ، توجہ،اسپیچ تھراپی اور جسمانی ورزش سے انہیں ایک اچھی زندگی گزارنے میں مدد مل سکتی ہے۔