ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس سے)ننکانہ پولیس کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب راناایازسلیم نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے جنا ب آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکیھرا کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف مہم جاری ہے جس میں ننکانہ پولیس نے رواں ماہ فروری میں 103مجرمان اشتہاری گرفتارکر لیے ہیں ڈی پی اوننکانہ نے مزید کہا ہے کہ ریکارڈیافتہ مجرمان کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں اوراس سلسلہ میں تمام سرکل افسران ،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مجرمان اشتہاریوں اور ریکارڈیافتہ مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کریں۔