ڈی پی او حافظ آباد کی زیر نگرانی پنڈی بھٹیاں اور گردو نواح میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری، 8اشتہاریوں سمیت32ملزمان بھاری اسلحہ سمیت گرفتار
پنڈی بھٹیاں(انصر عباس سراج) ڈی پی او حافظ آباد کی براہ راست نگرانی میں ضلع بھر میں ٹارگنڈ آپریشن جاری ہے اس سلسلہ میں گزشتہ 72گھنٹوں سے جاری آپریشن میں حساس اداروں سے خفیہ معلومات کے تبادلے کے بعد چھاپے مارے جارہے ہیں آپریشن کے اہداف میں منشیات فروش،چور،ڈکیت،اشتہاری ملزمان،عدالتی مفرور،ریکارڈ یافتہ ملزمان، قبحہ خانے اور جوئے کے اڈے شامل ہیں اس سلسلہ میںسرکل پولیس پنڈی بھٹیاں نے کاروائی کرتے ہوئے 8اشتہاریوں سمیت 32ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان قتل،چوری،ڈکیتی،اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ منشیات اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے۔