counter easy hit

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا ڈی پی او ننکانہ ،رانا ایاز سلیم

DPO Nankana, Rana Ayaz Saleem

DPO Nankana, Rana Ayaz Saleem

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اُردو)جرائم پیشہ افرادکا خاتمہ ترجیحی ، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ ننکانہ صاحب میں نئے تعینات ہونیوالے ڈی پی او ننکانہ ایاز سیلم نے کہا کہ ضلع میں ہر شہری کو میرٹ پر انصاف فراہم کیاجائیگا میڈیا اور سول سوسائٹی کے افراد جرائم کی نشاندہی کریں پولیس کاروائی کریگی پولیس پر عوام کا اعتماد بحال کیاجائیگا جو بھی پولیس ملازمین اچھے کام کرینگے ان کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائیگا اور کام چور ملازمین کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ننکانہ پولیس نے گشت کے نظام کو بہتر بنایا ہے اور ریکارڈ یافتہ اشتہاریوں کے خلاف سخت کاروائی کا عمل شروع کردیا ہے جس سے ضلع بھر میں کرائم کی شرح میں کمی آئی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میری تعیناتی کے دوران تھانہ میں کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی ہر سائل کو بلا تفریق انصاف ملے گا ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم نے عوامی پریس کلب کے صحافیوں عابد حمید رحمانی ، شاہد شہزاد کھوکھر ، ملک محمد سلیم اختر ، نثار قطب مستانہ ، ڈاکٹر شاہنواز قادری ، محمد سجاد جٹ ، محمد قمر عباس اور محمد نعیم اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصالحتی کمیٹیاں جو غیر فعال ہیں ان کو فعال کیا جائیگا اور نومنتخب کونسلر ز حضرات کو جلد اپنی وارڈز کی سطح پر ذمہ داریاں بھی سونپی جائینگی تاکہ تھانوں میں چھوٹے موٹے لڑائی جھگڑوں اور لین دین کے معاملات کا بوجھ کم ہوسکے مسائل مصالحتی کمیٹی کے ممبر اپنے اپنے علاقہ میں حل کرینگے اورانہوں نے کہا کہ پولیس 15کے نظام کو بھی ضلع ننکانہ صاحب میں مزید فعال کیا جائیگا جس میں شہریوں کو سہولت دی جائیگی کہ وہ ایک ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اپنی شکایات درج کرواسکیں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنے ارد گرد کے رہائشی افراد جو کہ کرایہ کے مکانوں میں رہ رہے ہیں یا افغانستان سے آئے ہیں ان پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک افراد کے بارے میں فوراً پولیس کو اطلاع کریں اس طرح سے نیشنل ایکشن پلان بھی عمل درآمد ہوگا