لالہ موسیٰ (فیاض مغل )ویلڈن ڈی پی او گجرات ۔۔ڈی پی او نے بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کردیا اور تمام تھانوں کو حکم دیا کیا بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا جائے اور انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات نے تمام تھانوں کو حکم دیا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اپنی حراست میں لے کر انکے خلاف کاروائی کی جائے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او کی اس کاوش کو سراہا ہے اور ان کوخراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی اس طرح آپریشن کرکے علاقہ سے جرائم کی شرح کو کم کریں گے اور علاقہ خوشحال ہوگا