counter easy hit

ڈی پی او رانا ایاز سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر میاں رفیق احسن کا رمضان بازار کا دورہ

DPO Rana Ayaz

DPO Rana Ayaz

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ڈی پی او رانا ایاز سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر میاں رفیق احسن کا رمضان بازار کا دورہ۔سیکورٹی کے انتظامات چیک کیے۔رمضان بازاروں میں محکمہ پولیس،ٹریفک پولیس سیمت سول ڈیفنس کے رضا کار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں تاکہ رمضان بازاروں کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم نے غلہ منڈی ننکانہ صاحب میں قائم رمضان بازار کے دورے کے دوران کیا۔ڈی پی او نے واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیکٹیٹر، داخلی اور خارجی پر تعینات اہلکاروں سمیت پارکنگ کو چیکنگ کیا اور سیکورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے سبزیوں ،فروٹ اور دیگر اشیائے خوردونوش کے سٹالز پر آویژاں ریٹ لسٹوں کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو معیاری اشیاء بیچنے کی ہدایت کی۔اے سی نے مزید کہا کہ بزرگ شہریوں اور خواتین کے لیے علیحدہ کاؤنٹر سمیت فرسٹ ایڈسنٹر، پارکنگ،آٹے اور چینی کے سٹالز،سائے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی کثیر تعداد ان رمضان بازاروں میں خریداری کر سکے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک بھی ہمراہ تھے۔