لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) کل شام سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد پاکستانیوں کی نظریں قومی میڈیا پر جمی ہوئی ہیں، کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں، لیکن قومی میڈیا اتنی بڑی خبر کو کیوں
چھپا رہا ہے، جبے حقیقت کیا ہے؟ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کہنا ہے کہ ’’ قوم مجھ سے متعلق خبریں سن سن کر پریشان ہو رہی ہے، میں خیرت سے ہوں، اور اللہ کے فضل و کرم سے تندرست ہوں، دشمن عناصر کی جانب سے میرے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ، میرے انتقال کی صورت میں گھر سے اعلان کیا جائے گا، افواہوں پر کان نہ دھریں ‘‘۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کیا کہا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :خیال رہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی انتقال کی خبروں پر ٹوئٹر پر یہ بھی دعوے کیے جا رہے ہیں کہ مخصوص قسم کا پراپیگنڈا بھارت میں بیٹھے کچھ لوگ کر رہے ہیں، ان افواہوں کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ کسی نہ کسی طرح قوم کو تقسیم کر کے قوم میں افرا تفری پھیلائی جا سکے، قوم سے کچھ صارفین کی جانب سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ خدارا اگر کوئی خبر یا میسج آپ کے سامنے آجاتا ہے تو اسے تصدیق کیے بنا شیئر نہ کیا کریں اور نہ ہی ایسی خبریں پھیلایا کریں ۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر کے پاکستان کے معتبر سیاستدان و عسکری حکام بھی پاکستانیوں سے یہ اپیل کر چکے ہیں کہ ایسی کسی افواہ پر کان نہ دھرا کریں، جب تک آپ خبر کی تصدیق نہیں کر لیتے اس پر یقین نہ کیا کریں ۔
معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے ویڈیو پیغام جاری کر دیاقوم مجھ سے متعلق خبریں سن سن کر پریشان ہو رہی ہے:ڈاکٹرعبدالقدیر خانمیں خیرت سے ہوں، اور اللہ کے فضل و کرم سے تندرست ہوں:ڈاکٹرعبدالقدیر خاندشمن عناصر کی جانب سے میرے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں:ڈاکٹرعبدالقدیر خانمیرے انتقال کی صورت میں گھر سے اعلان کیا جائے گا، افواہوں پر کان نہ دھریں:ڈاکٹرعبدالقدیر خان
Publiée par Hamid Mir Fans sur Mardi 24 septembre 2019