counter easy hit

کالج کے وقار کی بحالی میری اولین ترجیح ہے ، پروفیسر ڈاکٹر عبد الرازق

, Dr. Abdul Raziq

, Dr. Abdul Raziq

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)گورنمنٹ گورونانک پو سٹ گریجویٹ کالج ننکانہ صاحب میں تعینات ہو نے والے نئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبد الرازق نے کہا کہ کالج کے وقار کی بحالی میری اولین ترجیح ہے ،کالج ڈسپلن پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ،کالج کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانا میرا مشن ہے جس کے لئے تمام اساتذہ اور عملے کا تعاون بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب عالمی شہرت کا حامل شہر ہے جس کے سب سے بڑے سرکاری کالج کی ذمہ داری مشکل ضرور ہے تاہم اس ذمہ داری کو ایک چیلنج سمجھتے ہوئے پورا کرنے کی کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ کالج کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،سیکیورٹی معاملات میں کو ئی بھی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جا ئے گی انہوں نے مزید کہا کہ کالج میں تعلیمی ماحول بہت اچھا ہے تاہم اس میں مزید نکھار لانے کے لئے تمام سٹاف کے ساتھ مل کر کوششیں کی جائیں گی تاکہ ننکانہ صاحب اور اس سے ملحقہ قصبوں اور دیہات کو نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی سہولت حاصل ہو سکے