اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغان قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا اسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود، افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق، اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نےڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ ان کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا. انکے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کی آمد پر دار الحکومت اسلام آباد کو سجا دیا گیا ہے , ہر طرف ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کے خیر مقدمی پوسٹر آویزاں کیئے گئے ہیں.ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کی اعلیٰ حکومتی اورعسکری شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کرینگے۔
اس موقع پر پاک افغان یوتھ فورم نے ٹوئٹر پر افغان راہنما عبداللہ عبداللہ کے تاریخی دورے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ہم ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں.آئیے پاکستان اور افغانستان میں امن اور آزادی کی فضا پیدا کرنے کے لیے #WindsOfChange
کا آغاز کریں۔
.