واربرٹن(عبدالغفار چوہدری)صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا حامل ہے ،بہترین صحت مند جسم ودماغ ہی نوجوان کو چاک و چوبند رکھتا ہے ،ان خیالات کا اظہا ر نیفرالوجسٹ کنسلٹنٹ شیخ زید ہسپتال لاہور ڈاکٹر علی ثقلین حید ر نے سٹی سپورٹس کلب واربرٹن کے زیر انتظام کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا ،میونسپل کمیٹی واربرٹن سے منتخب ہونے والے کونسلر حاجی محمد اکر�آرائیں نے کہا کہ اگلے سال تک جدوجہد کر کے گراؤنڈ میں مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں گی،جبکہ انٹرنیشنل کھلاڑی رانا نوید الحسن نے واربرٹن کرکٹ اکیڈمی بنانے کا بھی اعلان کیا،ٹورنامنٹ میں 25کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ شاہین کلب ننکانہ اوربین الاقوامی کھلاڑی رانا نوید الحسن کی ٹیموں کے مابین ہوا جسمیں مہمانان خصوصی رانا علی امیر جوئیہ اور ڈاکٹر علی ثقلین حیدر نیفرالوجسٹ کنسلٹنٹ شیخ زید ہسپتال لاہور کے علاوہ معززین علاقہ حاجی محمد اکرم آرائیں کونسلر و دیگر بھی شریک تھے ، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی ثقلین حیدر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں نظم و ضبط کی پابندی سے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے ہم نصابی اور غیر ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے ،اس کے لئے کھیلوں کے میدان انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں مگر واربرٹن میں کھیلوں کے میدان نہ ہونے کے برابر ہیں ،اس موقع پر میونسپل کمیٹی واربرٹن سے منتخب ہونے والے کونسلر حاجی محمد اکر�آرائیں نے کہا کہ اگلے سال تک جدوجہد کر کے گراؤنڈ میں مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں گی،جبکہ انٹرنیشنل کھلاڑی رانا نوید الحسن نے واربرٹن کرکٹ اکیڈمی بنانے کا بھی اعلان کیا