لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ڈی ڈی ایچ او کھاریاں ڈاکٹر علی شاہ نے گزشتہ روز بی ایچ یو گنجہ کا دورہ کیا ڈاکٹر طار ق حسین بھی ہمراہ تھے انہوں نے ہسپتال کا ریکارڈ چیک کیا ااور اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ہم بھی ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر ڈی ایچ او گجرات ڈاکٹر عابد غوری کی قیادت میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا عوام ماں بچے کے حوالے سے24گھنٹے خدمات حاصل کرسکتے ہیں انچارج BHUگنجہ ڈاکٹر شہباز ملک کی قیادت میں پوری ٹیم اپنے فرائض ذمہ داری سے سرانجام دے رہے ہیں اہل علاقہ کے علاج کیلئے یہاں آئیں