بیرون ملک روانہ ہونے والے تمام سیاستدان پاناما لیکس سے اپنے نام ختم کرانے کیلئے گئے ہیں :سابق مشیر پٹرولیم
کراچی (یس اپردو ) سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بیرون ملک سے وطن واپس نہیں آئینگے ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سمیت تمام سیاستدان بیرون ملک اس لئے گئے ہیں کہ پاناما لیکس سے اپنے نام ختم کروا سکیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پہلے پاناما لیکس بنی تھی اب ہم بنانا لیکس بنائینگے