کراچی…..پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان ایڈووکیٹ نے ایاز تنیو ایڈووکیٹ کو ڈاکٹر عاصم کیس کا اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کردیا۔ایاز احمد تنیو ایڈووکیٹ ڈاکٹر عاصم کیس کے تیسرے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ہیں۔ڈاکٹر عاصم کے پہلے اسپیشل پبلک پروسکیوٹر مشتاق جہانگیری ایڈووکیٹ کو محکمہ داخلہ سندھ نے عہدے سے ہٹا دیا تھا، جس کے بعد ایڈووکیٹ نثار احمد درانی کو کیس کا دوسرا اسپیشل پبلک پروسکیوٹر تعینات کیا گیا ۔کومت سندھ کی جانب سے نثار احمد درانی کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے عہدے پر تعینات کردیا گیا تھا۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ بننے کے بعد ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشتگردوں کے علاج و معالجے میں سہولت فراہم کرنے کے کیس میں اب ایاز احمد تنیو ایڈوکیٹ سرکار ی وکیل کی حیثیت سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیروی کریں گے۔