کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں متحدہ اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما پہلی بار آمنے سامنے آئیں گے
کراچی (یس اُردو) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے ہسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی ۔ کیس کی سماعت کے دوران متحدہ اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے ۔ کراچی میں ڈاکٹر عاصم حسین کے ہسپتال میں دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی ۔ متحدہ کے وسیم اختر اور رئوف صدیقی جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عاصم حسین کے ہسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کرایا ۔ مقدمے کی سماعت کی دوران متحدہ اور پاک سر زمین پارٹی کے رہنما عدالت میں پیش ہوں گے ۔ یوں دونوں جماعتوں کے رہنما پہلی مرتبہ آمنے سامنے آئیں گے