کراچی کی احتساب عدالت نے 462 ارب روپے کرپشن کے ریفرنس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کرنے سے متعلق رپورٹ نامکمل ہونے پر واپس کردی۔
ریفرنس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔چار سو باسٹھ ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت پر سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تاہم تفتیشی افسر نے ان کی سرجری سے متعلق جبکہ جیل حکام کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کرنے سے متعلق رپورٹس بھی پیش کی گئی۔اس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ڈاکٹر عاصم کو صبح ساڑھے آٹھ بجے عدالت میں پیش کیا کریں۔اگر رپورٹ جمع کرانی ہے تو وہ بھی ساڑھے آٹھ بجے تک پیش کیا کریں۔عدالت نے جیل حکام کی رپورٹ نامکمل ہونے پر آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلی۔