counter easy hit

ڈاکٹر عاصم کے ہاتھ سے تسبیح گرگئی ، صحافیوں پر آگ بگولہ

Dr. Asim hand

Dr. Asim hand

ملزم عدالت میں پیشی کیلئے آئے ہوئے تھے ، پیشی کے موقع پر دھکم پیل کے دوران ٹی وی کے کیمرہ مین کے نزدیک آنے سے ہاتھ سے تسبیح گر گئی
کراچی (یس اُردو) سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے ہاتھوں سے پیشی کے موقع پر تسبیح گرگئی جس پر وہ نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر بھڑک اٹھے ۔ ڈاکٹر عاصم حسین پیشی کیلئے عدالت آ رہے تھے کہ اسی دوران وہ جب بکتر بند گاڑی سے باہر نکلے تو ان سے بات کرنے اور ان کی میڈیا کوریج کیلئے میڈیا کے نمائندے آگے بڑھے ۔اس دوران ڈاکٹر عاصم حسین تسبیح کا ورد کر رہے تھے ۔ سکیورٹی حکام کی جانب سے میڈیا کو آگے بڑھنے سے روکنے اور ڈاکٹر عاصم کو محفوظ رکھنے کیلئے حصار بنایا گیا تھا ۔ صحافیوں نے آگے بڑھ کر ڈاکٹر عاصم سے بات کرنا چاہی تو سکیورٹی حکام نے میڈیا کے نمائندوں کو روکا، اسی دوران ایک ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کے نزدیک آنے سے ڈاکٹر عاصم حسین کے ہاتھ سے تسبیح زمین پر گر گئی جس سے وہ آگ بگولہ ہوگئے اور غصے کے عالم میں تسبیح زمین سے اٹھائے بغیر ہی سماعت کیلئے چلے گئے ۔