اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف زمینوں پر قبضے، غیر قانونی الاٹمنٹ اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
رینجرز کے زیر حراست سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ کی 90 روزہ مدت 25 نومبر کو مکمل ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی معاونت کے الزام کے علاوہ قومی احتساب بیورو نے بھی ڈاکٹر عاصم کے خلاف کیسز تیار کئے ہیں۔ یہی نہیں ، بلکہ اُن کیخلاف باضابطہ مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔
نیب نے جن الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا، اُن میں سرکاری زمینوں پر قبضہ، غیرقانونی الاٹمنٹ اور منی لانڈرنگ شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب اس مقدمے کی بنیاد پر ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کرے گا، اور اُن پر لگے الزامات کی تفتیش کی جائے گی۔