کراچی…….رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کیس کاتفتیشی افسرتبدیل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنےکا فیصلہ کرلیا۔رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں پولیس کے تفتیشی افسر مقدمے پراثرانداز ہورہے ہیں۔رینجرزذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تفتیشی افسرسیاسی اوراعلیٰ پولیس حکام کےدباؤپرملزم کو سپورٹ کررہے ہیں،تفتیشی افسرکو مقدمےسےالگ کیا جائے اورکسی غیر جانبدار افسر کا تقرر کیا جائے۔