کراچی : قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف مقدمہ کوئی نئی بات نہیں ہے جبکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف الزامات کو نیا رنگ دیا گیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے ایم کیو ایم کی مدد کی ہو لیکن اگر انہوں نے ایسا کیا ہے تو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کوئی دہشتگرد جماعت نہیں ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی کیساتھ تھے تو دہشت گرد بھی تھے لیکن آج ذوالفقار مرزا ڈارلنگ آف میڈیا ہے اور ان کیخلاف کوئی مقدمہ بھی نہیں ہے۔