ڈاکٹر عاصم ذہنی دبائو کا شکار ہیں ، انہیں ہسپتال داخل کرایا جائے تاکہ علاج کیا جاسکے ، میڈیکل رپورٹ میں درخواست
کراچی (یس اُردو) وی آئی پی مریض کے لئے وی وی آئی پی کمرہ تیار ہو گیا ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے لئے جناح ہسپتال کے کمرے میں فریج اور دیگر آسائشی سامان پہنچا دیا گیا ، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم ذہنی دبائو کا شکار ہیں اور انہیں علاج کی ضرورت ہے ، انہیں ہسپتال میں داخل کردیا جائے تاکہ ان کا علاج کیا جاسکے ۔ عدالتی ہدایت پر نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم حسین کا جناح ہسپتال میں چیک اپ کرایا گیا ۔ نیب حکام ڈاکٹر عاصم حسین کو چیک اپ کے بعد واپس لے گئے ہیں ۔ عدالتی احکامات کے بعد جناح ہسپتال میں ایک کمرہ ڈاکٹر عاصم حسین کے لئے مختص کر دیا گیا ، کمرے کو وی وی آئی روم میں تبدیل کر اس میں فریج اور دیگر اشیاء پہنچا دی گئی ہے جبکہ کمرے کو نیا رنگ و روغن بھی کر دیا گیا ہے ۔