سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق دائر درخواست پر وفاقی حکومت نے جواب داخل کرنے کے لیےسندھ ہائی کورٹ سے مہلت طلب کر لی، مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
Dr. Asim’s badly stymied departure abroad
سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ نے سفری اور اسپتال میں داخلے سے متعلق تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔ اپنے دلائل میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم شدید علیل ہیں، علاج کے لئے بیرون ملک جانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم نے لندن جانے کے لئے سات مئی جبکہ واپسی کے لیے 22 مئی کی ٹکٹ بھی لے رکھی ہے، اگر بروقت علاج نہیں ہوا تو وہ مفلوج ہو سکتے ہیں۔
فاقی حکومت کی جانب سے جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کرنے پر سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی گئی۔