counter easy hit

بابر اعوان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر اعظم کو عوام کو ریلیف کی فراہمی کا مشورہ دیا ہے۔بابر اعوان نے وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی اور انہیں مختلف قانونی معاملات سے آگاہ کیا۔ بابر اعوان نے وزیر اعظم کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو سراہا اور کہا کہ اس تقریر کو عالمی میڈیا میں خصوصی جگہ دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بابر اعوان کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کا عندیہ دیا جس پر ماہر قانون نے ان کا شکریہ اداکیا۔ بابر اعوان نے وزیراعظم سے ملاقات میں عوام سے رابطہ بڑھانے کا مشورہ دیا اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی تجویز دی۔وزیر اعظم نے عوام کو ریلیف دینے سے متعلق بابر اعوان سے مشاورت کی جس پر انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا ،دالیں، تیل، چینی اورچائے کی پتی سستے داموں دینے کا مشورہ دے دیا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے حل میں تاخیرکانوٹس لے لیا، وزیراعظم نے تمام وفاقی وصوبائی محکموں کوشہریوں کی شکایات فوری حل کرنے کا حکم دیدیا،وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں کااگلے 4 ہفتے میں ازالہ کیاجائے،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اداروں میں شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا ،

وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری اداروں میں درخواستوں اور پٹیشنز پر کارروائی نہ ہونا افسوسناک ہے،وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی جانب سے لائسنس،این او سی اورڈومیسائل سے متعلق شکایات ہیں،تمام وزارتیں،ادارں اورمحکمے شہریوں کے کام ترجیحی بنیادوں پر کریں، تمام وزارتیں اور ماتحت ادارے 4 ہفتوں میں درخواستوں پر کارروائی کریں،وزیراعظم نے کہا کہ درخواست پر تاخیر ہو تو شہریوں کو تحریری طور پر وجوہات بتائی جائیں،وزیر اعظم آفس نے مراسلہ تمام محکموں ،اداروں اوروزارتوں کو بھجوا دیا،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے عام شہریوں کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے کےلئے حکم دیاہے۔

DR. BABAR AWAN, MEETS, PRIME MINISTER, IMRAN KHAN, TODAY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website